فیڈرل بورڈ : میٹر ک اور انٹر کے طلبہ میں حسن قرات مقابلے

فیڈرل بورڈ : میٹر ک اور انٹر کے طلبہ میں حسن قرات مقابلے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام مقابلہ حسن قرات کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

ہفتہ وار ہم نصابی سرگرمیوں کے پہلے روز فیڈرل بورڈ سے الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے ڈائریکٹوریٹس نے شرکت کی، تقریب کے آغاز میں ڈائریکٹر ریسرچ مرزا علی نے طلبا و طالبات کو خوش آمدید کہا ،میٹرک لیول کے مقابلہ جات میں طلحہ رحمن ایف جی سر سید پبلک سکول راولپنڈی نے پہلی ،بشریٰ جبین اسلام آباد ماڈل کالج برائے طلبہ جی الیون ون نے دوسری اور عبداللہ سعید امالہ فائو نڈیشن سکول اینڈ کالج مسریال روڈ، راولپنڈی نے تیسری پوزیشن حاصل کی،اسی طرح انٹرمیڈیٹ لیول کے مقابلے میں عمار یاسر آئی سی بی جی سکس تھری نے پہلی، عبداللہ عسکریہ کالج ، سیف اللہ لودھی روڈ، راولپنڈی نے دوسری اور طیب احمد فوجی فائو نڈیشن ، نیو لالہ زار ، راولپنڈی نے تیسری پوزیشن حاصل کی، اس موقع پر ڈائریکٹر ریسرچ مرزا علی نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں اسناد اور نقد انعامات تقسیم کئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں