بچوں کو سا ئبر کرا ئمز،استحصال سے بچا یاجائے ،وفاقی محتسب

بچوں کو سا ئبر کرا ئمز،استحصال  سے بچا یاجائے ،وفاقی محتسب

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے کہا ہے کہ بچوں کو سائبر کرائمز اور استحصال سے بچانے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر جدوجہد کرنا چاہئے۔۔۔

 بچوں کا استحصال اور سائبر کرائمز دنیا بھر کا مسئلہ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کا مسیٹ یونیورسٹی میں بچوں کے خلاف سائبر کرائمز اور معاشرے کی کمزوریوں / لا پر واہیوں کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کیا، سیمینار سے ایف آ ئی اے، پی ٹی اے ،قا ئد اعظم یو نیو رسٹی کے ممتاز ماہرین اور وفاقی محتسب کے گر یو نس کمشنر برا ئے اطفال نے بھی خطاب کیا۔ وفاقی محتسب نے تمام سٹیک ہو لڈ رز سے کہا کہ آ ئیں اور مل کر اپنے بچوں کے مستقبل کو محفو ظ بنا نے اور ان کو سا ئبر کرا ئمز سے بچا نے کے لئے مو ثر نظام تشکیل دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں