سمو گ بارے آگاہی کیلئے راولپنڈی میں سائیکل ریلی کا انعقاد
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے سموگ کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے فاطمہ جناح یونیورسٹی تا علامہ اقبال پارک تک سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے سائیکل چلا کر باقاعدہ ریلی کا افتتاح کیا۔۔
اور سائیکلسٹ میں اینٹی سموگ مونوگرام کی ٹی شرٹس تقسیم کیں۔ؤ، ریلی کا آغاز فاطمہ جناح یونیورسٹی سے ہوا اور اختتام علامہ اقبال پارک پر ہوا، ریلی میں کثیرتعداد میں شہریوںنے حصہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہا کہ سائیکل ریلی کا مقصد لوگوں میں سموگ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے، فضائی آلودگی ہی سموگ ہوتی ہے جس پر قابو پانے کیلئے شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے۔ لوگوں کو چاہیے کہ سائیکل کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں، سائیکل ریلی کے اختتام پر تمام سائیکلسٹ میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔