انسانی سمگلنگ روک تھام،سیاسی جماعتوں کو14تجاویزپیش

انسانی سمگلنگ روک تھام،سیاسی جماعتوں کو14تجاویزپیش

راولپنڈی (خبرنگار) سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ایس ڈی او) نے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے 14نکات پر مشتمل چیپٹر پارٹی منشور میں شامل کرنے کیلئے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو خطوط ارسال کر دیا۔

 ایس ایس ڈی او کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید کوثر عباس کی جانب سے 54سیاسی جماعتوں کی قیادت کو خطوط ارسال کئے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ ملک میں تارکین وطن کے قانونی فریم ورک اور نیشنل ایکشن پلان کے باوجود عملدرآمد کا فقدان ہے، تمام سیاسی جماعتیں اپنے پارٹی منشور میں 14تجاویز کو شامل کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں