آن لائن فراڈکرنیوالاایف آئی اے کے ہتھے چڑھ گیا
راولپنڈی (خبرنگار) ایف آئی اے سائبر کرائم نے آن لائن فراڈ اور دھوکہ دہی میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا، ملزم امین کو چھاپہ مار کارروائی میں راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔۔
ملزم نے خود کو شہری کا جعلی رشتے دار ظاہر کر کے رابطہ کیا اور حادثاتی صورتحال بتا کر 2لاکھ 50ہزار روپے ہتھیا لیے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے قبضے سے موبائل فون و دیگر شواہد حاصل کر لیے گئے ہیں۔