کارسواروں کی گولی لگنے سے راہگیر خاتون زخمی
اسلام آباد (خبر نگار)تھانہ نون کی حدود میں ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ ،مسافر خاتون گولی لگنے سے زخمی ہوگئی ، ڈاکو گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے ، واقعات کے مطابق نون پولیس نے مخبری پر ایک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی لیکن کار میں سوار 4 ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔۔
فائرنگ کے تبادلہ کے دوران سڑک پر کار میں سفر کرنے والی ایک خاتون جو گوجرانولہ جا رہی تھی گولی لگنے سے زخمی ہو گئی، ڈاکو جی ٹی روڈ پر فائرنگ کرتے ہوئے راولپنڈی کی جانب فرار ہو گئے ،زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔