مرکزی انجمن تاجران مری کی نو منتخب باڈی نے حلف اٹھالیا
مری (نمائندہ دنیا) مرکزی انجمن تاجران مری کی نو منتخب باڈی کی تقریب حلف برداری مال روڈ کے پارک میں ہوئی، چیئرمین الیکشن بورڈالحاج قاری سیف اللہ سیفی نے نومنتخب باڈی سے حلف لیا۔۔
باڈی میں مرزا سہیل بیگ چیئرمین، بابو سہراب عباسی صدر، حاجی ناصر عباسی جنرل سیکرٹری، منور امین عباسی ،زاہد عباسی ،حوالدار مطلوب عباسی، گلزیب عباسی، محمد حفیظ الرحمن عباسی نائب صدور، جوائنٹ سیکرٹری نعیم عباسی، انفارمیشن سیکرٹری شاہد ممتاز اور سیکرٹری مالیات بادشاہ خان شامل ہیں جنہوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا،تاجراتحادگروپ نے 64 ووٹ کی برتری سے کامیابی حاصل کی تھی ،حلف برداری کی تقریب میں سیکرٹری الیکشن بورڈ ندیم حسین شوکت ،ممبران راجہ اسداقبال ایڈووکیٹ،طاہرحمید،خواجہ وامق اقبال،ضیاء الرحمن عباسی،راجہ محمود گلزمان، ماجدنورایڈوو کیٹ اورعامرعباسی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے حلف برداری کی تقریب میں تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔