انجمن فیض الاسلام کی نئی جنرل کونسل کیلئے الیکشن شیڈول کا اعلان

 انجمن فیض الاسلام کی نئی جنرل کونسل کیلئے الیکشن شیڈول کا اعلان

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)انجمن فیض الاسلام(رجسٹرڈ)راولپنڈی کی نئی جنرل کونسل کے انتخاب کے لئے الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔۔۔

 جنرل کونسل کے موجودہ عہدیداران کی میعاد 31 دسمبر کو پوری ہو رہی ہے جبکہ نئے عہدیداران کے انتخاب کیلئے الیکشن کی تاریخ 26دسمبر مقرر کی گئی ہے ،انجمن کی مجلس منتظمہ نے شوکت محمود راجپوت ایڈووکیٹ کو الیکشن کمشنر مقرر کیا ہے جنھوں نے مزید دو اراکین کی تقرری کے بعد ان کی مشاورت سے الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے ،آج شام ہی امیدواروں کی عبوری فہرست جاری کر دی جائے گی، امیدواروں کے خلاف اعتراضات 12دسمبر تک وصول کئے جائیں گے جن کی سماعت 15 دسمبر کو ہو گی اور اسی روز امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی جبکہ الیکشن کا انعقاد 26دسمبر کو ہوگا اور اسی شام نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں