گریڈ17تا22کے 25ہزار40افسران تعینات

گریڈ17تا22کے 25ہزار40افسران تعینات

اسلام آباد(ایس ایم زمان)وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں اور ماتحت محکموں میں تعینات 17 تا 22 گریڈ کے 25 ہزار 40 افسران میں سے صرف 656 افسران کمپیوٹر سائنس میں ماسٹر ڈگری۔۔۔

 جبکہ 747 میڈیکل، 1095 انجینئرنگ اور 708 قانون کی ماسٹر ڈگری رکھتے ہیں، اکنامکس (معیشت) اور فنانس میں ماسٹر ڈگری کے حامل افسران کی تعداد 35 سو ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن دستاویز کے مطابق کسی خاص فیلڈ میں ماسٹر ڈگری کے علاہ جنرل تعلیم رکھنے والے افسران کی تعداد سب سے زیادہ 5 ہزار ہے جبکہ مختلف مضامین میں ماسٹرڈگری رکھنے والے افسران کی تعداد پانچ ہزار 172 ہے، دستاویز کے مطابق اکنامکس میں ماسٹر ڈگری یافتہ افسران کی تعداد 18سو اور فنانس میں ماسٹر ڈگری رکھنے والے افسران کی تعداد 17سو ہے جبکہ اکائونٹس والوں کی تعداد ساڑھے سترہ سو ہے ،دستاویز کے مطابق گیارہ ہزار 14افسران نے مذکورہ بالا خاص ڈگریوں کے علاوہ دیگر مضامین میں ماسٹر ڈگری حاصل کررکھی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں