شیخ ایاز جدید سندھی شاعری کے سب سے بڑے شاعر اور ادیب تھے، وزیر اطلاعات
اسلام آباد(نامہ نگار)نگران وفاقی وزیر اطلاعات نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا شیخ ایاز جدید سندھی شاعری کے سب سے بڑے شاعر اور ادیب تھے۔
شیخ ایاز نے اپنی شاعری کا آغاز اردو شاعری سے کیا اور بعد میں سندھی شاعری میں اعلیٰ مقام حاصل کیا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سندھی زبان کے عظیم شاعر شیخ ایاز کی 100ویں سالگرہ کی تقریب کے انعقاد کیلئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نگران وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی نے کہا شیخ ایاز کی شاعری کے بغیر جدید سندھ کا تصور ممکن نہیں، شیخ ایاز عہد ساز شاعر تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments