مس بسمہ عثمان کا کارنامہ معیار تعلیم کا منہ بولتا ثبوت، جواد سہراب ملک
اسلام آباد(دنیا رپورٹ)وزیراعظم کے معاون خصوصی جواد سہراب ملک نے او پی ایف ہیڈ آفس اسلام آباد میں او پی ایف کالج کی طالبہ مس بسمہ عثمان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا۔
انہوں نے اردو کیمبرج IGCSE،جون 2023 میں عالمی سطح پر سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے اور انہیں باوقار آؤٹ سٹینڈنگ کیمبرج لرنر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ جواد سہراب ملک نے انہیں مبارکباد پیش کی اور کہا مس بسمہ عثمان کا کارنامہ پاکستان میں تعلیم کے معیار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments