16ملزم گرفتار : 9 موٹر سائیکل ، 2کلو چرس ،4پستول ، لاکھوں روپے برآمد

16ملزم  گرفتار  :  9 موٹر سائیکل  ،  2کلو  چرس ،4پستول ، لاکھوں  روپے  برآمد

اسلام آباد، راولپنڈی (خصوصی رپورٹر، خبرنگار) جڑواں شہروں میں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 16ملزموں کو گر فتار کر کے 300گرام ہیروئن، 2کلو سے زائد چرس، ایک رائفل، 4پستول، 9چوری شدہ موٹرسائیکلیں اور لاکھوں روپے برآمد کر لئے۔

 اسلام آباد پولیس نے بھکاریوں سمیت 10جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے برآمد کئے۔ تھانہ بنی گالا پولیس نے ملزم خضر کو گرفتار کر کے پستول، تھانہ پھلگراں پولیس نے ملزم ارشد کو گرفتار کر کے 300گرام ہیروئن برآمد کی جبکہ ملزم نزاکت کو گرفتار کرکے 4لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا۔ تھانہ نون پولیس نے ملزم جمیل عباس کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک رائفل برآمد کی، تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے ملزم ساجد کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹرسائیکل اور ایک پستول برآمد کیا۔ ادھر راولپنڈی کے علاقہ صدر واہ پولیس نے ملزم یاسر سے ڈیڑھ کلو چرس، صدر بیرونی پولیس نے ملزم حمزہ سے 1کلو 200گرام چرس، ایئرپورٹ پولیس نے ملزم عثمان سے پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کیا۔ تھانہ کینٹ پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں شیراز، پرویز اور خالد شامل ہیں، ملزمان سے مسروقہ 7موٹرسائیکل، 81000روپے اور 6موبائل فون برآمد ہوئے، تمام مقدمات درج کر لئے گئے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں