اسلام آبادہائیکورٹ نے عدالتی احاطہ سے گرفتاریاں روک دیں

اسلام آبادہائیکورٹ نے عدالتی احاطہ سے گرفتاریاں روک دیں

اسلام آباد(رضوان قاضی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کے احاطہ سے کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔۔۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے خاتون ملزمہ کی گرفتاری کے کیس کی سماعت کے دوران عدالتی طلبی پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن رخسار مہدی پیش ہوئے ،جسٹس ارباب طاہر نے ایس ایس پی سے کہا آئی جی صاحب کو بتائیں ہائیکورٹ کے احاطے سے کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوگا ،ایس او پی بنا کر آگاہ کریں، ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتاری پرشرمندہ ہوں، متعلقہ اے ایس آئی معطل کردیا اورتحقیقات بھی کر رہے ہیں آئندہ ایسا نہیں ہوگا، جسٹس ارباب طاہر نے کہا اپنے آئی جی سے میٹنگ کریں اور ایس او پیز طے کریں، ہائیکورٹ ،سیشن کورٹ ہویا کوئی خصوصی عدالت، کسی کو احاطہ عدالت سے گرفتار نہیں کیا جائے گا،دو دن کا وقت دیتے ہیں ہدایات لے کرعدالت کو آگاہ کریں،ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا شریک ملزم کا کیس بھی دیکھ لیں جس کی وجہ سے یہ خاتون گرفتار ہوئی، عدالت نے کہا اسے بھی دیکھ لیں گے وہ کوئی سپارے نہیں بیچتا تھا،بعدازاں سماعت 2 دن کیلئے ملتوی کردی گئی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں