اسلام آباد کی تینوں نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن

اسلام آباد کی تینوں نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن

اسلام آ باد (آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی تینوں نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 46 سے انجم عقیل اور این اے 47 سے طارق فضل چودھری کامیاب ہوگئے ، این اے 48 سے راجہ خرم نواز کامیاب قرار دیدئیے گئے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر کو اسلام آباد کے حلقے این اے 46، 47 اور 48 کے حتمی نوٹیفکیشن سے روک دیا تھا۔ این اے 46، 47 اور 48 کا آر او کا فیصلہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوارں عامر مغل، علی بخاری اور شعیب شاہین نے چیلنج کیا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں