16پتنگ باز گرفتار، 275پتنگیں، 25ڈوریں برآمد

16پتنگ باز گرفتار، 275پتنگیں، 25ڈوریں برآمد

راولپنڈی(خبر نگار)راولپنڈی پولیس نے 16پتنگ بازوں کو گرفتارکرکے 275 پتنگیں اور25 ڈوریں برآمدکر کے مقدمات درج کر لیے ۔

 واہ کینٹ پولیس نے 13ملزمان افراسیاب، بلال، احتشام، امیر احمد، طلحہ، عثمان، زرین، صفیح اللہ، جنید، عالیان، وسی،ریبال اور ولید سے 17پتنگیں اور16ڈوریں، رتہ امرال پولیس نے ملزم عبدالحنان سے 28پتنگیں،ٹیکسلا پولیس نے 2ملزمان سمیر اور ریحان سے 230پتنگیں اور 9ڈوریں برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں