قاتلانہ حملہ، سابق ایم پی اے چودھری عدنان اورڈرائیورجاں بحق

قاتلانہ حملہ، سابق ایم پی اے چودھری عدنان اورڈرائیورجاں بحق

راولپنڈی (خبرنگار،مانیٹرنگ ڈیسک) موٹرسا ئیکل سواروں کی فائرنگ سے سابق ایم پی اے چودھری عدنان اورڈرائیورجاں بحق ہوگیا۔۔۔

چودھری عدنان نے 9مئی کے بعد پی ٹی آئی چھوڑ دی تھی،تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقے کچہری چوک میں چودھری عدنان گاڑی پر جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی، جس سے چودھری عدنان اور ان کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے ، چودھری عدنان کو پیٹ، سینے اور چہرے پر گولیاں لگیں ،ریسکیو 1122 نے بینظیر بھٹو ہسپتال منتقل کیا لیکن چودھری عدنان راستے میں ہی دم توڑ گئے جبکہ انکے ڈرائیورزاہد حفیظ ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے ،واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس حکام جائے وقوعہ پرپہنچ گئے ، سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار کو ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا ،ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں،پو لیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے ، تحقیقاتی ٹیم نے علاقہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج،جیو فینسنگ اور جائے وقوعہ کے تمام شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیاہے ، چودھری عدنان حالیہ انتخابات میں این اے 57 اور پی پی 19 سے آزاد امیدوار تھے ،چودھری عدنان 2018 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے اورسیکرٹری ریونیورہے ،سانحہ 9 مئی کے بعد چودھری عدنان نے آزاد حیثیت اختیار کر رکھی تھی،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انکے سینکڑوں حامی اور عزیز و اقارب ان کے گھر پہنچ گئے ،48 سالہ چودھری عدنان کی 15 فروری 2024 کو انکی سالگرہ تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں