مولانا فضل الرحمن سے روسی سفیر کی ملاقات

مولانا فضل الرحمن سے  روسی سفیر کی ملاقات

اسلا م آباد(صباح نیوز)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے پاکستان میں تعینات روسی سفیر البرٹ خوریف نے ملاقات کی۔۔۔

 روسی سفارتحانے کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 19 فروری کو روس کے سفیر نے فضل الرحمن سے ملاقات کی۔فریقین نے روس اور پاکستان کے دو طرفہ تعاون، پاکستان میں سیاسی صورتحال اور افغان تصفیہ پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق ملاقات میں فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف اقوام متحدہ میں روس کے کردار پر بات چیت کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں