راولپنڈی میں 2سال بعد سستے رمضان بازار لگا نے کا فیصلہ

راولپنڈی میں 2سال بعد سستے رمضان بازار لگا نے کا فیصلہ

راولپنڈی(زاہداعوان)ضلع راولپنڈی میں 2سال کے بعد سستے رمضان بازار قائم کرنے کا فیصلہ، راولپنڈی میں 10جبکہ دیگر تحصیلوں ٹیکسلا، گوجرخان، کہوٹہ، کلرسیداں، کوٹلی ستیاں اور ضلع مری میں 1، 1رمضان بازار قائم کیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ گزشتہ برس رمضان المبارک میں مفت آٹا کی تقسیم کے باعث سستے رمضان بازاروں کا قیام عمل میں نہیں لایا گیاتھا۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں شمس آباد، حیدری چوک، کمیٹی چوک، پشاورروڈ، چونگی نمبر22، اڈیالہ روڈ، گلزارقائد، گلریز ، رینج روڈ اور ڈھوک حسو کے علاقوں میں سستے رمضان بازار لگانے کی تجویز ہے جبکہ مری اوردیگر تحصیل ہیڈکوارٹرز پر ایک، ایک سستا رمضان بازار قائم کیا جائیگا، جہاں عوام کو پھل، سبزیاں، آٹا، چینی، گھی، دالیں، مصالحہ جات اور دیگر اشیائے خوردونوش ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں پر دستیاب ہوں گی ۔ رمضان بازاروں میں عوام کی سہولت کیلئے تمام متعلقہ محکموں کے نمائندے موجود ہوں گے جبکہ شکایات کے ازالے کیلئے خصوصی کنٹرول روم بھی بنائے جائینگے ۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں