پاکستان پوسٹ کے زیر اہتمام مقابلہ خطوط نویسی منعقد کرانے کا فیصلہ

پاکستان پوسٹ کے زیر اہتمام مقابلہ خطوط نویسی منعقد کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)پاکستان پوسٹ نے یونیورسل پوسٹل یونین کے اشتراک سے عالمی خطوط نویسی کا مقابلہ برائے سال 2024 منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

موضوع ’’آنے والی نسلوں کے نام خط لکھیں اس دنیا کے بارے میں جو آپ امید کرتے ہیں کہ ان کو میراث میں ملے‘‘ رکھا گیا ہے۔ شرکت کیلئے عمر کی حد 5سال سے 15سال ہے۔ کہا گیا ہے کہ خطوط اپنے علاقہ کے متعلقہ پوسٹ ماسٹر جنرل کو 15مارچ تک بھجوائے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں