29ملزم گرفتار، 2 گاڑیاں 12 موٹرسائیکل، 7 پستول برآمد

29ملزم گرفتار، 2 گاڑیاں 12 موٹرسائیکل، 7 پستول برآمد

اسلام آباد،راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے،خبرنگار)جڑواں شہروں میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کے دوران 29 ملزموں کو گرفتار کرکے 2 گاڑیاں، 12 موٹر سائیکل، 7 پستول، 6 کلو چرس، 158 لٹر شراب اور آدھا کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

 کراچی کمپنی پولیس نے قاسم کو گرفتار کر کے پستول، ترنول پولیس نے آفاق سے 1,130 گرام چرس، انڈسٹریل ایریا پولیس نے صابر اور شمعون سے پستول اور 20 لٹر شراب، شمس کالونی پولیس نے نذر گل اور وطن سے 2 پستول، تھانہ ہمک پولیس نے عثمان سے پستول، بہارہ کہو پولیس نے ملزم یٰسین سے 540 گرام ہیروئن، بنی گالا پولیس نے شیر محمد سے پستول برآمد کیا۔ تھانہ پھلگراں پولیس نے تنویر احمد سے مسروقہ گاڑی، تھانہ کورال پولیس نے ارسلان سے 2 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کئے۔ ادھر راولپنڈی میں شہریوں کو 8 موٹرسائیکل، لاکھوں روپے، موبائل فونز سے محروم کر دیا گیا۔ روات پولیس نے شہری سے گاڑی چھیننے والے 2ملزمان گوہر اور شاہ زیب کو گرفتار کر کے مہران کار برآمد کی۔ نصیرآباد پولیس نے بلال اور زاہد سے 6چوری شدہ اور 1چھینا گیا موٹرسائیکل، موبائل فون اور اسلحہ برآمد کیا۔ کلرسیداں پولیس نے دو ڈکیتوں سبحان اور نعمان کو گرفتار کیا جبکہ دیگر کارروائیوں میں 13ملزمان کو گرفتار کر کے 5کلو چرس، 60بوتل اور 78لٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں