سرچ آپریشن5:مشکوک افراد گاڑی، 6 موٹرسائیکل تھانے منتقل

سرچ آپریشن5:مشکوک افراد گاڑی، 6 موٹرسائیکل تھانے منتقل

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)مختلف علاقوں میں سرچ اور کومبنگ آپریشن کے دوران 5 مشکوک افراد، گاڑی اور 6 موٹرسائیکل تھانہ انڈسٹریل ایریا منتقل کر دیئے گئے۔

جاری، انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ نے تھانہ انڈسٹریل ایریا کے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومبنگ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 12ہوٹلوں، 16گاڑیوں، 43موٹرسائیکلوں اور 77مشکوک افراد کو چیک کیا گیا جبکہ 5مشکوک افراد، ایک گاڑی، 6موٹرسائیکلوں اور غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن کو جانچ پڑتال کیلئے تھانہ انڈسٹریل ایریا منتقل کیا گیا۔ سینئر پولیس افسران نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنا اور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں