قبا قرآن اکیڈمی کے زیراہتمام حسن قرأت کانفرنس آج ہو گی

قبا قرآن اکیڈمی کے زیراہتمام  حسن قرأت کانفرنس آج ہو گی

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)قبا قرآن اکیڈمی کے زیراہتمام عالمی حسن قرأت کانفرنس آج جمعۃ المبارک کو بعد نماز مغرب جامع مسجد قبا آئی ایٹ مرکز اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

 صدارت مفتی عبدالباسط جواد کریں گے جبکہ عالمی شہرت یافتہ قاری محمود کمال النجار (مصر) قاری احمد صالح عبداللہ (مصر) اور دیگر سکالرز شرکت کرینگے۔ پاکستان کے نامور قرا قاری عبدالسلام عزیزی، قاری سید انوار الحسن شاہ اور قاری عبدالباسط شرکت کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں