ملازمت برطرفی کیس، فوجی فاؤنڈیشن کیخلاف دوسری اپیل بھی خارج

ملازمت برطرفی کیس، فوجی فاؤنڈیشن  کیخلاف دوسری اپیل بھی خارج

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)این آئی آر سی کے فل بینچ نے فوجی فاؤنڈیشن کے خلاف اپیل خارج کر دی۔ محمد سعید نے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کی ملازمت کا کنٹریکٹ 60سال کی عمر تک تھا مگر اسے 8سال بعد نکال دیا گیا۔

کیس کی سماعت گزشتہ روز کمیشن کے تین رکنی فل بینچ نے کی جس کی سربراہی جسٹس (ر) غلام رسول میمن کر رہے تھے، فوجی فاؤنڈیشن کی طرف سے لیگل ایڈوائزر ملک اجمل اعوان نے کہا کہ فوجی فاؤنڈیشن ایک ٹرسٹ ہے اور نیشنل انڈسٹریل ایکٹ 2012اس پر لاگو نہیں ہوتا۔ عدالت نے اتفاق کرتے ہوئے دوسری اپیل بھی خارج کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں