8موٹرسائیکل چوری، لاکھوں روپے چھین لئے گئے

8موٹرسائیکل چوری، لاکھوں روپے چھین لئے گئے

راولپنڈی (خبرنگار) مختلف علاقوں میں شہریوں کے 8 موٹرسائیکل چوری ہو گئے جبکہ گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے اور زیورات چھین لئے گئے۔

وارداتیں تھانہ نیوٹاؤن، گنجمنڈی، صادق آباد، ایئرپورٹ، دھمیال، وارث خان کے علاقوں میں ہوئیں۔ کی حدود میں بلال حفیظ اور ارتضا شاہد سے گن پوائنٹ پر 2موبائل فون، 41ہزار روپے، گھڑی چھین لی گئی، ابرار سے گن پوائنٹ پر موبائل فون اور نقدی چھین لی گئی۔ صادق آباد کی حدود میں توصیف کے گھر سے موبائل فون اور 186000روپے اور طلائی زیورات چوری ہو گئے، ایئرپورٹ کی حدود میں وقاص سے گن پوائنٹ پر 18ہزار روپے، سونا مالیتی 40ہزار روپے چھین لیا گیا، دھمیال کی حدود میں رضوان کے گھر سے ایل ای ڈی، اوون، پسٹل اور زیورات چوری کر لیے گئے جبکہ نوسرباز شہری سے ہیوی بائیک چھین کر فرار ہو گئے۔ تھانہ وارث خان پولیس کو مراد خان نے بتایا کہ میں نے ہیوی بائیک کا آن لائن ایڈ برائے فروخت لگایا تو مجھ سے ناصر خان اور عمر علی نے فون پر رابطہ کیا، پھر ایک بندہ پہلے بائیک چیک کرنے کیلئے لے گیا، دوسرے نے کہا کہ میں تھانہ سے کاغذات چیک کرواتا ہوں، اس طرح وہ فراڈ کر کے میرا بائیک لے گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں