خواتین کے بہتر کیریئر کیلئے کوشاں، مشن ڈائریکٹر یو ایس ایڈ

خواتین کے بہتر کیریئر کیلئے کوشاں، مشن ڈائریکٹر یو ایس ایڈ

اسلام آباد (نامہ نگار) یو ایس ایڈ کے زیراہتمام توانائی کے شعبے میں خواتین انجینئرز کو بااختیار بنانے کیلئے تربیتی پروگرام اختتام پذیر ہو گیا۔

پاور سسٹم اینڈ ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کے تربیتی پروگرام کی کامیاب تکمیل پر تقریب منعقد ہوئی۔ یہ پروگرام یو ایس ایڈ اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے اشتراک سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یو ایس ایڈ پاکستان کی مشن ڈائریکٹر کیٹ سومونگسری نے کہاکہ خواتین انجینئرز کو دی گئی اس خصوصی تربیت کے ذریعے، ہم ان کے بہتر کیریئر کیلئے کوشاں ہیں، چیئرمین آئیسکو/ چیئرمین میپکو نے تربیتی پروگرام بارے اظہار خیال کیا۔ کہا کہ اس تربیتی پروگرام کے ذریعے پاکستانی خواتین انجینئرز نے یو ایس ایڈ کے فراہم کردہ دو پاور سسٹم پلاننگ سافٹ ویئر ایپلی کیشنز ArcGISاور Synergiکو استعمال کرنے میں عملی مہارت حاصل کی ہے۔ ان اکتیس خواتین انجینئرز کی تربیت کا مقصد انجینئرنگ کے شعبے میں صنفی رکاوٹوں کو توڑنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں