سُنی تحریک کے زیر اہتمام شب برأت کو شب توبہ کے طور پر منایا گیا

سُنی تحریک کے زیر اہتمام شب  برأت کو شب توبہ کے طور پر منایا گیا

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سُنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کی ہدایت پر پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام شب برأت کو شب توبہ کے طور پر منایا گیا۔

اس سلسلے میں ملک گیر محافل ذکر و نعت اور شب بیداری کا اہتمام کیا گیا جبکہ اسلام کی سربلندی اور ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر چائے، مشروبات اور لنگر کا اہتمام کیا گیا۔ علامہ عطا الرحمن دھنیال، نجم الثاقب قادری، علامہ ریاض الرحمن، علامہ تنویرحسین قادری و دیگر نے شب برأت کے مختلف استقبالیہ کیمپس کا افتتاح کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں