علما فلاحی معاشرہ کی تشکیل کیلئے کردار ادا کریں، صاحبزادہ امجد

علما فلاحی معاشرہ کی تشکیل کیلئے کردار ادا کریں، صاحبزادہ امجد

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) پی ٹی آئی کے بانی کی طرف سے آئی ایم ایف کو خط لکھنا ثابت کرتا ہے کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا ملکی معیشت کو تباہ کرنا ہے۔ علما اسلامی، فلاحی معاشرہ کی تشکیل کیلئے کردار ادا کریں۔۔

 علما و مشائخ پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کا پہرہ د یتے رہیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ وطن عزیز کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔ یہ بات پاکستان مسلم لیگ ن علما و مشائخ ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری صاحبزادہ حافظ محمد امجد نے علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کنونشن سے پیر ظہیر عباس قادری، مولانا مظفر عثمانی، مولانا احسان الحق صدیقی، مولانا محمد اسلم ندیم، حافظ محمد شعیب الرحمٰن قاسمی، حافظ محمد طیّب قاسمی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں