آٹا کے یکساں نرخ مقرر کئے جائیں،آٹا چکی ایسوسی ایشن

آٹا کے یکساں نرخ مقرر کئے جائیں،آٹا چکی ایسوسی ایشن

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) راولپنڈی اسلام آباد آٹا چکی ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد نعیم، صدر سید نزاکت شاہ اور دیگر عہدیداروں نے کہا ہے کہ آٹا چکی مالکان کے کاروبار کو تحفظ دلانے کیلئے اتحاد ناگزیر ہے۔

جڑواں شہروں کے آٹاچکی مالکان کو چاہیے کہ وہ گندم کی پسائی کے نرخ سمیت آٹے کے نرخ یکساں مقرر کریں اور اس سلسلے میں مشترکہ موقف اپنایا جائے، ہم نے یہ تنظیم اس لئے تشکیل دی ہے تاکہ آٹا چکی مالکان کے کاروبار کو تحفظ دلایا جائے اور ان کے حقوق حاصل کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں منعقد ہ ایسوسی ایشن کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں راولپنڈی اسلام آباد کے آٹا چکی مالکان کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد نعیم اور صدر نزاکت شاہ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں