وزیراعلیٰ کے پی کا دورہ سویٹ ہوم ، 20لاکھ روپے امداد کا اعلان

وزیراعلیٰ کے پی کا دورہ سویٹ ہوم ، 20لاکھ روپے امداد کا اعلان

پشاور (آن لائن) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ نے پاکستان سویٹ ہوم اسلام آباد کا خصوصی دورہ کیا۔

انہوں نے سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان اور سویٹ ہوم کے بچوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کیلئے 20لاکھ روپے کی امداد کا اعلان بھی کیا۔ پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان نے سویٹ ہوم کا دورہ کرنے اور بچوں کے ساتھ وقت گزارنے پر نگران وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔ زمرد خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے زندگی کے خوبصورت مشن سے نوازا ہے جس پر میں اللہ کا شکر گزار ہوں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں