آر ڈبلیو ایم سی صفائی کے نظام کو بہتر بنائے،کمشنر راولپنڈی

 آر ڈبلیو ایم سی صفائی کے نظام کو بہتر بنائے،کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہا ہے کہ آر ڈبلیو ایم سی کے حکام صفائی کے نظام کو بہتر بنائیں اور اس کیلئے نئی ترجیحات سامنے لائیں۔ بس اڈوں پر صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں، عوام کو صاف ماحول دینا ہماری ذمہ داری ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے آر ڈبلیو ایم سی، ایم سی آر اور واسا حکام سے تعارفی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سی ای او آر ڈبلیو ایم سی ساجد صفدر، سی او ایم سی آر امجد حسین سمیت دیگر افسران نے شرکت کی اور بریفنگ دی۔ کمشنر راولپنڈی نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں گے، تمام متعلقہ محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائیگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں