دو گا ڑیاں ،13موٹر سائیکل اور ایک رکشہ چوری

دو گا ڑیاں ،13موٹر سائیکل اور ایک رکشہ چوری

راولپنڈی(خبر نگار)مختلف علاقوں سے 2 گاڑیاں، ایک رکشہ، 13 موٹر سائیکل چوری ہو گئے جبکہ نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔

تھانہ دھمیال پولیس کو نواب نے بتایا کہ بیٹا جنید گھر کے باہر کھڑا تھا کہ دو لڑکے پیدل آئے اور ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر اسے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا، نیو ٹاؤن کی حدود میں محمد احسان، سول لائن کی حدود میں اقبال کی گاڑیاں اور ویسٹریج کی حدود سے محسن کا رکشہ چوری کر لیا گیا، تھانہ سٹی پولیس کو عمران نے بتایا کہ دو نامعلوم افراد نے مجھے روک لیا اوراسلحہ کی نوک پر کیمرا، بائیک کی کاپی چھین کر فرار ہو گئے ،نیو ٹاؤن پولیس کو حسن زیدی نے بتایا کہ بہن کا پرس نامعلوم موٹر سائیکل سوار چھین کر فرار ہو گیا، پرس میں فارن کرنسی کیمرا، بریسلٹ موجود تھا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں