44ملزم گرفتار،11 پستول، کلاشنکوف، رائفل، 2 کلو ہیروئن برآمد

44ملزم گرفتار،11 پستول، کلاشنکوف، رائفل، 2 کلو ہیروئن برآمد

اسلام آباد،راولپنڈی(خصوصی رپورٹر، خبرنگار)جڑواں شہروں میں پولیس کی کارروائیوں میں 44 ملزموں کو گرفتار کرکے 96 لٹر شراب، 2 کلو ہیروئن، 2 کلو چرس، 11 پستول، ایک کلاشنکوف اورایک رائفل برآمد کی گئی، ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔

تھانہ آبپارہ پولیس نے عمر ان، شاہد انو ر کو گرفتار کرکے 40لٹر شراب، سیکر ٹر یٹ پولیس نے ذیشان عشرت سے 730گر ام ہیر وئن، رمنا پولیس نے شمعون مسیح سے 200گر ام ہیر وئن، گولڑہ پولیس نے نا صر، معمور خان سے پستول اور 210گر ام ہیر وئن، تھا نہ تر نو ل پولیس نے نعمت اللہ سے پستول، شمس کا لو نی پولیس نے شاہ زیب انو ر، محمد حمزہ اور عرفان اسد سے پستول، 155گر ام چرس اور 30گر ام آ ئس، نو ن پولیس نے عدیل مسیح سے 30لٹر شراب ، کھنہ پولیس نے وسیم سے پستول، پھلگر اں پو لیس نے بشارت، امیریز اور محمد ظہیر سے خنجر، 16لٹر شراب، بہا رہ کہو پو لیس نے عبدالقدوس سے پستول، شہزاد ٹا ؤن پولیس نے ذوالفقار سے 1120گرام چرس، بنی گا لا پولیس نے کامر ان خا ن سے 1220گر ام ہیر وئن برآمدکی ۔ تھانہ پھلگر اں پو لیس نے قتل میں ملوث ملزم علی خان کو گرفتار کر کے آ لہ قتل برآمد کرلیا۔ ادھر راولپنڈی میں وارث خان پولیس نے عمر سے 5لٹر شراب،ملزم فیضان سے 5لٹر شراب،دھمیال پولیس نے ملزم عادل سے 500گرام چرس،ریس کورس پولیس نے حسرت سے 529گرام چرس، پیر ودھائی پولیس نے ملزم فیضان سے 7لٹر شراب، بنی پولیس نے ملزم کمال سے پستول برآمد کیا۔ نصیر آباد پولیس نے حسیب سے پستول ، آراے بازار پولیس نے عبدالوہاب سے پستول، ایئر پورٹ پولیس نے عبدالرحمن سے پستول، صدرواہ پولیس نے شاہ زیب سے پستول، جاتلی پولیس نے ملزم شاہد سے 1کلاشنکوف دھمیال پولیس نے عادل سے پستول، کہوٹہ پولیس نے ملزم عمر سے ایک رائفل 12بور، ہمایوں سے پستول، فیصل سے پستول برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں