پولیس میں بھرتی ہو نیوالوں کی جسمانی پیمائش کا سلسلہ جاری

پولیس میں بھرتی ہو نیوالوں کی جسمانی پیمائش کا سلسلہ جاری

راولپنڈی(خبر نگار)راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ریکروٹمنٹ بورڈ میں شامل سینئر افسران کی زیر نگرانی نئے بھرتی ہونے والے امیدواروں کی جسمانی پیمائش کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔

ریکروٹمنٹ بورڈ میں چیئرمین سید محمد امین بخاری ڈی آئی جی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی سی پی او پنجاب، سیکرٹری زنیر ہ اظفر ایس ایس پی انویسٹی گیشن راولپنڈی اور ممبر بورڈاسماعیل الرحمان کھاڑک اے آئی جی لاجسٹکس لاہورشامل ہیں ۔چیئر مین بورڈ سید محمد امین بخاری کا کہناتھاکہ بھرتی کے تمام مراحل میں میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں