اوپن یونیورسٹی، پرچوں کے آئٹم بینک بنانے کا فیصلہ

اوپن یونیورسٹی، پرچوں کے آئٹم بینک بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر ناصر محمود نے امتحانی نظام میں اصلاحاتی عمل کا آغاز کردیا ہے، پیپرزبنانے کے عمل کو ڈیجٹیلائز موڈ پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اِس ضمن میں پرچوں کے آئٹم بینک بنا ئے جا ئیں گے ، پہلے مرحلے میں بی ایس(او ڈی ایل)پروگراموں کے سوالیہ پرچوں کا آئٹم بینک بنایا جارہا ہے۔ دوسرے فیز میں میٹرک، ایف اے ، ایسوسی ایٹ ڈگری، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز، ٹیچرز ٹریننگ پروگرامز، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کا بینک تیار کیا جائے گا۔ اس بینک کی مدد سے شعبہ امتحانات کورس کوآرڈینیٹر ، فیکلٹی ممبران اور ایکسپرٹس کے تعاون سے کسی بھی کورس کا پیپر ایک کلک پرتیار کرسکے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں