خواتین کو بااختیار بنانا ہر معاشرے میں ناگزیر ،امریکی سفیر

خواتین کو بااختیار بنانا ہر معاشرے میں ناگزیر ،امریکی سفیر

اسلام آباد(نامہ نگار)امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ جدت اور جداگانہ طبقات کی شمولیت ایک اہم سنگ میل ہے۔

پیر کے روز یو ایس ایڈ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا ہر معاشرے میں ضروری ہے، خواتین کو بااختیار بنا کر کسی بھی معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے ،ہم ماحولیاتی چیلنجز، توانائی، بہتر زراعت کے حوالے سے تعاون کررہے ہیں، ہم ایک بامعنی تبدیلی کی کوشش کر رہے ہیں جو ترقی اور خوشحالی کے لئے اہم ہے۔ اس موقع پرچیئر مین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر احمد مختار نے کہا کہ امریکی حکومت، سفارت خانہ اور یو ایس ایڈ کے مثبت اقدامات کو سراہتے ہیں، ہمیں اپنے مسائل کے حل کے لئے ایکدوسرے کی مدد کرنا ہوگی، چیئرمین قومی دیہی ترقیاتی پروگرام شعیب سلطان نے کہا کہ ہم سب طبقات ملکر مسائل کا حل تلاش کرسکتے ہیں۔ قبل ازیں یو ایس ایڈ کی مشن ڈائریکٹر کیٹ سوم وونگسری نے چار روزہ کانفرنس کا آغاز کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں