پولیو کے خاتمہ کیلئے مشترکہ کو ششیں ناگزیر،سیکر ٹری صحت

 پولیو کے خاتمہ کیلئے مشترکہ کو ششیں ناگزیر،سیکر ٹری صحت

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی سیکرٹری قومی صحت افتخار علی شلوانی نے کہاہے کہ ہم پولیو کے خاتمے کے قریب پہنچ چکے ہیں مگر پولیو سے پاک پاکستان کے حصول کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز قومی انسداد پولیو مہم کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے مختلف سینٹرز کے دورہ اور پولیو ٹیموں سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ ۔وفاقی سیکرٹری صحت نے یونین کونسل شاہ اللہ دتہ میں کمیونٹی ہیلتھ سینٹر، ڈھوک عباسی، زم زم پلازہ میں ٹرانزٹ ویکسینیشن پوائنٹ کا بھی دورہ کیا۔ انہوںنے کہا پاکستان میں گزشتہ سال پولیو کے صرف 6کیسز رپورٹ ہوئے اور ہم پہلے سے کہیں زیادہ پولیو کے خاتمے کے قریب پہنچ چکے ہیں،پولیو کا خاتمہ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں