رنگ روڈ پراجیکٹ مقررہ مدت میں مکمل کر ینگے، کمشنر راولپنڈی

رنگ روڈ پراجیکٹ مقررہ مدت میں مکمل کر ینگے، کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہا ہے کہ رنگ روڈ منصوبے کی تکمیل سے علاقائی سطح پر معاشی انقلاب آئے گا۔رنگ روڈ پراجیکٹ مقرر کردہ مدت میں ہر صورت مکمل کریں گے۔

کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصالہ خورد کے مقام راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے معائنے کے موقع پر کیا۔ کمشنر راولپنڈی کو رنگ روڈ منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ کمشنر راولپنڈی نے کہا خطے کے لیے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا۔ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں