فاؤنڈیشن یونیورسٹی، بی ڈی ایس سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

  فاؤنڈیشن یونیورسٹی، بی ڈی ایس  سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

اسلام آباد(دنیارپورٹ ) فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد نے بی ڈی ایس کے سال، اول، دوئم، سوئم اور فائنل پروفیشنل امتحانات 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔۔۔

 سال اول کی طالبہ ثنا حسین نے 800 میں سے 689 نمبر لے کر پہلی پوزیشن لی ، سال دوم کی پہلی پوزیشن خدیجہ شفیق نے حاصل کی ،جن کے نمبر 800 میں سے 640 تھے ۔ سال سوئم کی جویریہ خان نے 1000 میں سے 868 جبکہ فائنل پروفیشنل کی یمنہ ضیغم 1200 میں سے 937 نمبر لے کر پہلی پوزیشن کی حقدار قرار پائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں