سی ای اوز ایجوکیشن اتھارٹی و دیگرافسروں کو ہٹانے کا فیصلہ

  سی ای اوز  ایجوکیشن اتھارٹی و دیگرافسروں کو ہٹانے کا فیصلہ

راولپنڈی (خاورنوازراجہ )راولپنڈی سمیت صوبہ بھر میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سی ای اوز سمیت تین سالوں اور نگران حکومت کے دورمیں تعینات افسران کو ہٹانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔۔۔

صوبائی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے لسٹیں مر تب کرنا شروع کردی ہیں ذرائع نے بتایا کہ پنجاب میں نئی حکومت کے قیام کے ساتھ ہی محکمہ تعلیم میں وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس ضمن میں صوبہ بھر کے سی ای اوزسمیت ڈپٹی سی اوز ، اے ای اوز جو تین سال سے ایک ہی جگہ پرتعینات ہیں اوروہ افسران جن کو نگران حکومت کے دورمیں تعینات کیا گیا تھا انہیں ہٹانے کا حتمی فیصلہ کیاگیاہے ، رواں ماہ کے دوران نئے افسران کی تعیناتیاں شروع کردی جائیں گی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں