موٹر سائیکل ،وین میں تصادم ،2نوجوان جاں بحق

موٹر سائیکل ،وین میں تصادم ،2نوجوان جاں بحق

فتح جنگ (نمائندہ دنیا) فتح جنگ راولپنڈی روڈ پر موٹر سائیکل کی سوزوکی وین سے ٹکر کے نتیجہ میں 2 نوجوان جاں بحق ہو گئے۔۔۔

 الماس کلینک کے قریب سوزوکی وین اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوگیا جسکے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 17سالہ حافظ انعام اﷲ موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ امین شاہ اور حافظ سدیس زخمی ہوگئے انہیں  فتح جنگ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں حافظ سدیس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں