اے این ایف کا ایکشن ، 776کلو منشیات برآمد،7ملزم گرفتار

 اے این ایف کا ایکشن ، 776کلو منشیات برآمد،7ملزم گرفتار

راولپنڈی (اے پی پی) اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں 776 کلو گرام منشیات برآمدکرکے 7 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر سے 994 گرام چرس، کراچی سے 20.5 کلو گرام زینیکس گولیاں، 26 کلو گرام ریووٹرل، 49.8 کلوگرام ولیم، 344 کلوگرام ٹراماڈول اور گولیاں برآمد کی گئیں، ملزم کوگرفتارکر لیا گیا ۔فیصل آباد روڈ اوکاڑہ میں 5 ملزمان سے 216 کلو گرام چرس، زخہ خیل خیبر سے 63 کلوگرام چرس، کوئٹہ سے 49 کلوگرام ہیروئن، قصور روڈ لاہور سے 1 کلوگرام ہیروئن برآمدکی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں