تعلیمی بورڈ ملازمین کی سنگل بورڈکے قیام کے منصوبہ کی مخالفت

 تعلیمی بورڈ ملازمین کی سنگل بورڈکے قیام کے منصوبہ کی مخالفت

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کی ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشنوںنے سنگل بورڈ کے قیام کے منصوبہ کویکسر مسترد کرتے ہوئے اسے ناقابل عمل ،غیر منطقی قرار دیا اور مطالبہ کیا ہے کہ۔۔۔

 اس منصوبے کو فوری واپس لیاجائے بصورت دیگر راست اقدام پر مجبور ہوں گے ۔راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ و سیکنڈری ایجوکیشن کی ایمپلائزویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر راجہ عثمان شہزادنے ایسوسی ایشن کے اجلاس میں بتایاکہ پنجاب بورڈز ایمپلائز ویلفیئر ایسو سی ایشن کے فیصلے کی روشنی میں صوبہ پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز لاہور ، ملتان ، گوجرانوالہ ، ڈی جی خان، راولپنڈی، فیصل آباد، بہاولپور، سرگودھا اور ساہیوال کی منتخب ایسوسی ایشن کی زیر قیادت ملازمین کی جنرل باڈیز نے متفقہ طور پر تعلیمی بورڈز کے خاتمے اور سنگل صوبائی بورڈ کے قیام کی شدید مخالفت کی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں