اسلام آباد میں کشمیر پر سیمینار، اسیر کشمیریوں کی حالت زار پر تشویش

اسلام آباد میں کشمیر پر سیمینار، اسیر کشمیریوں کی حالت زار پر تشویش

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )اسلام آباد میں منعقدہ ایک سیمینار کے مقررین نے جیلوںمیں غیر قانونی طور پر قید کشمیریوں کی حالت زار پر۔۔۔

 شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے انکی رہائی کے لیے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے ، سیمینار کا انعقاد کشمیرمیڈیاسروس اورجموں وکشمیر ڈیموکریٹک فورم فرانس نے مشترکہ طور پر کیا تھا،مقررین نے مسرت عالم بٹ ، شبیر احمد شاہ ،محمد یاسین ملک ، ڈاکٹر محمدقاسم فکتو ،آسیہ اندرابی ، ناہیدہ نسرین ، فہمیدہ صوفی اور دیگر کی حالت زار پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت عالمی قوانین اور اصول و ضوابط کی سنگین خلاف ورز یاں کر رہا ہے ،کشمیری نظر بندوں کوطبی سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے ۔ مودی حکومت تمام نظر بند رہنماؤں کو موت کے منہ میں دھکیلنا چاہتی ہے ۔ مقررین میں جسٹس (ر)شاہ خاور،جسٹس (ر) چودھری اعجاز،معروف قانون دان شعیب شاہین، الطاف حسین وانی ، چیئرمین جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فورم فرانس مرزا آصف جرال ، ایڈووکیٹ شبیر احمد مرزا،عتیق رسول ایڈووکیٹ، ڈاکٹر مجاہد گیلانی، احمد بن قاسم ،سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ اورکشمیری حریت رہنماعبد الحمید لون شامل تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں