رکشہ اور 12موٹر سائیکل چوری ، 3 موبائل فون چھین لئے گئے

 رکشہ اور 12موٹر سائیکل چوری ، 3 موبائل فون چھین لئے گئے

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)مختلف علاقوں سے ایک رکشہ، 12موٹر سائیکل چوری ہو گئے جبکہ لاکھوں روپے ، موبائل فونز چھین لئے گئے ۔

تھانہ پیرودہائی کی حدود میں شبیر کا رکشہ چوری کر لیا گیا،نیو ٹاؤن میں زمان سے موبائل فون ، عبدالمعیز سے موبائل فون، شہباز احمد سے موبائل فون چھین لئے گئے ۔ صادق آباد پولیس کو اکرم مسیح نے بتایا کہ گھر سے 30 ہزار روپے کا سامان چوری ہو گیا ۔صدر واہ کینٹ پولیس کو ملک یاسر نے بتایا کہ گھر سے 330000 روپے اور 13لاکھ کاسامان چوری ہو گیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کر لیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں