سعودیہ کا سویٹ ہوم کے 100یتیم بچوں کی کفالت کرنیکا اعلان

سعودیہ کا سویٹ ہوم کے 100یتیم بچوں کی کفالت کرنیکا اعلان

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال سید طارق محمود الحسن نے گزشتہ روز سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی کی خصوصی دعوت پر سعودی سفارت خانے کا دورہ کیا اور۔۔۔

 ان سے ملاقات کی ، سعودی سفیر نے انہیں منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ایم ڈی بیت المال اور سعودی سفیر نے پاکستان میں سماجی شعبے میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ سعودی سفیر نے پاکستان بیت المال کے ادارے پاکستان سویٹ ہوم کے سو یتیم بچوں کی کفالت کی ذمہ داری اٹھانے کا بھی اعلان کیا۔ اس حوالے سے جلد ایک معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے ۔ مزید براں رمضان کے مہینے میں غریب، نادار و ضرورت مند افراد کو راشن کی فراہمی کیلئے سعودی سفارت خانہ پاکستان بیت المال کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ سید طارق محمود الحسن نے سعودی سفیر کو تحائف پیش کئے اور تعاون پر ان کا بھر پور شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں