اسلامی یونیورسٹی، ججز کیلئے شریعہ کورس اختتام پذیر

اسلامی یونیورسٹی، ججز کیلئے  شریعہ کورس اختتام پذیر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی شریعہ اکیڈمی کے زیراہتمام ججوں، قُضاۃ، اٹارنی، لا آفیسرز اور پراسیکیوٹرز کیلئے 4ماہ پر مشتمل 65واں شریعہ کورس فیصل مسجد میں اختتام پذیر ہو گیا۔

 تقریب سے جامعہ کے صدر ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی نے خطاب کیا، ملک بھر کے مختلف علاقوں اور شعبوں سے 26افراد اس کورس کا حصہ تھے۔ آخر میں ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی نے شرکا میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں