جامعہ اشرف العلوم کا سالانہ جلسہ دستار فضیلت

جامعہ اشرف العلوم کا  سالانہ جلسہ دستار فضیلت

بہارہ کہو (نمائندہ دنیا) جامعہ اشرف العلوم کا سالانہ جلسہ دستار فضیلت نمبردار اسد عباسی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا، مہمان خصوصی مفتی نوید الحسن تھے۔

انہوں نے کہا اولاد کی تربیت والدین کی سب سے بڑی ذمہ داری، دنیا کی تعلیمات ضروری مگر دین کی تعلیم انسانیت کو مکمل کرتی ہے۔ تقریب میں علما کے علاوہ راجہ منیر اقبال، راجہ زمرد اقبال، راجہ وسیم اقبال، راجہ سجاد، راجہ شہباز قمر، راجہ شیراز، ضیا احمد عباسی، راجہ فردوس و دیگر نے شرکت کی۔ ادارہ کے مہتمم علامہ عتیق الر حمٰن نے بھی خطاب کیا، آخر میں حافظ عبدالاحد عباسی کی دستار بندی کی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں