حضرو:گھر میں ڈکیتی، خاتون قتل، 20لاکھ لوٹ لیے گئے

 حضرو:گھر میں ڈکیتی، خاتون  قتل، 20لاکھ لوٹ لیے گئے

حضرو (اے پی پی) حضرو میں افطاری کے بعد گھر ڈکیتی کی واردات، ڈاکوؤں نے 20 لاکھ لوٹ کر خاتون کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

محلہ اشاعت القران میں افطاری کے فوری بعد امریکا پلٹ زاہد خان کے گھر نامعلوم ڈاکو گھس گئے اور اس کی بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور 20لاکھ روپے لوٹ کر لے گئے۔ پولیس نے لاش ہسپتال منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں