تنازعات حل کئے بغیر امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا :ڈار

 تنازعات حل کئے بغیر امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا :ڈار

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ علاقائی تنازعات حل کئے بغیر امن اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔۔۔

 سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر فلسطین اور کشمیر سمیت دیرینہ تنازعات کو حل کیا جائے، ماسکو میں اور بشام میں ہونے والے حملے یاد دلاتے ہیں کہ دہشت گردی پوری دنیا کیلئے خطرہ، پاکستان اس خطرے سے نمٹنے کیلئے علاقائی اور عالمی شراکت داری کو فروغ دیتا رہے گا، امن کی جیت تک دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ ختم نہیں ہوگی،وہ اسلام آباد کی سفارتی برادری کے اعزاز میں افطار ڈنر سے خطاب کررہے تھے ، دریں اثنا وزیر خارجہ کو بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے ٹیلی فون کرکے وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ، دونوں وزرا خارجہ نے پاک بحرین تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں