29ملزم گرفتار، کلو ہیروئن، 4کلو چرس، 6پستول برآمد

29ملزم گرفتار، کلو ہیروئن، 4کلو چرس، 6پستول برآمد

اسلام آباد، راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے، خبرنگار) جڑواں شہروں سے 29 ملزموں کو گرفتار کرکے ایک کلو ہیروئن، 4کلو چرس، 6پستول، ایک گاڑی، 10موٹرسائیکل برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے، کارروا ئیاں اسلام آ باد اور راولپنڈی کے مختلف تھانوںکی حدودمیں کی گئیں۔

 

تھانہ کوہسار پولیس نے عبدالقادر کو گرفتار کرکے 1009گرام ہیروئن، گولڑہ پولیس نے جاوید سے پستول، کھنہ پولیس نے احسن عباس سے پستول، سہالہ پولیس نے ذوالقرنین سے پستول، بہارہ کہو پولیس نے آصف سے پستول، نیلور پولیس نے عمر سے پستول، شہزاد ٹاؤن پولیس نے احتشام الحق اور عاطف سے 2پستول برآمد کئے۔ تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس نے وقار اور شہریار سے 4موٹرسائیکل، موبائل فون، آہنی مکا اور خنجر برآمد کیا۔ مورگاہ پولیس نے بلال، ذوہیب اور زاہد سے چھینی گئی مہران کار، موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد کیا۔ علاوہ ازیں راولپنڈی پولیس نے 9ملزمان کو گرفتار کرکے ساڑھے 4کلو سے زائد چرس جبکہ 5ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا، مقدما ت درج کر لئے گئے۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں